۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مدیریت حوزه علمیه خواهران مازندران

حوزہ / علوم مہدویت کے استاد نے کہا: تعلیم و تربیت کے ساتھ تہذیب و تمدن کو فروغ دینے کے ساتھ ہم معاشرے سے بے راہروی کے کلچر کو انتظار کی ثقافت میں بدل سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی مازندران کے مطابق، علوم مہدویت کے استاد حجت الاسلام والمسلمین نصوری نے "ولایتِ فقیہ اور مہدویت" کے عنوان سے منعقدہ ایک خصوصی ورکشاپ میں مسئلہ مہدویت اور ولایتِ فقیہ کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مہدویت کے متعلق اکثر شکوک و شبہات معاشرہ میں اس مسئلہ کے متعلق علم کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے وجود پر یقین، ان کی غیبت پر ایمان، امام کے ظہور پر یقین اور امام کے ظہور کی بنیاد فراہم کرنا، یہ وہ چار عوامل ہیں جو امام کے مسئلہ ظہور میں شکوک و شبہات کا مورد قرار پاتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین نصوری نے امام غائب کے وجود پر عقیدہ کے بارے میں مختلف مذہبی رہنماؤں کے تجربات اور تاثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس مسئلہ بالخصوص امام کے وجود پر یقین کے میدان میں لوگوں کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے ان میں سب سے پہلے عقیدۂ توحید کے نقطہ نظر کو مضبوط اور مستحکم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ان مسائل کے حل کے لئے سب سے پہلے خود ہمیں خود کو چاہئے کہ ان امور پر راسخ ایمان لائیں اور پہلے خود عمل کریں، قرآن کریم کے احکامات سے ہم آہنگ ہوں اور اہل بیت علیہم السلام کے ارشادات کی اطاعت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .